منگل کو برکس کے رکن ملکوں کے میڈیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے مفاد میں عالمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہی جن میں عسکری اور فنی تعاون بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دودنوں ملکوں کے درمیان عسکری اور تکنیکی تعاون سے کسی کو انکار نہیں، لیکن امریکہ کو دوسرے معاملات میں مداخلت کی عادت پڑ گئي ہے۔
سرگئي ریابکوف نے مزید کہا کہ روس اور ایران کے درمیان عسکری اور تکنیکی تعاون کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کے بجائے اپنی مشکلات کی فکر کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ برکس کے رکن ملکوں کے میڈیا گروپس کا اجلاس ماسکو میں ہو رہا ہے جس میں ایران کی ارنا اور مہر نیوز ایجنسیوں کے علاوہ تہران ٹائمز کے نمائندہ وفود بھی شریک ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران، روس، برازیل، چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب برکس گروپ کے رکن ہیں۔
آپ کا تبصرہ